مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ ( سی بی ایس ای ) نے 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحان
کے بائیولوجی کے سوالنامہ میں پوچھے گئے ایک سوال کو لے کر ایک افسر کو وجہ
بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سوال میں طالب علموں سے اس بات کو صحیح ٹھہرانے
کے لئے کہا گیا کہ فضائی آلودگی سے ماحول کو بچانے کے لئے 'جلانے کی جگہ
تدفین کو فروغ دیا جانا
چاہئے۔
ساتھ ہی ساتھ بورڈ نے 'سوال کی تشریح پر سوال تیار کرنے والے ایکسپرٹ پر
بھی روک لگا دی ہے۔ اس سوال کو لے کر سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر پر کافی
ہنگامہ ہوا تھا۔ ٹوئٹر یوزرس نے سوال پر تنقید کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل
کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو ٹیگ کر کے مداخلت کی مانگ کی تھی۔ ٹویٹر
پر معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔